۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیعہ علماء پاکستان

حوزہ / مجلس علمائے شیعہ بلوچستان پاکستان کا اجلاس صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی کی صدارت میں دوپاسی ہاوس ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع جعفر آباد سے کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ بلوچستان پاکستان کا اجلاس صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی کی صدارت میں دوپاسی ہاوس ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع جعفر آباد سے کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبۂ بلوچستان کا اہم اجلاس + رپورٹ

رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خصوصی شرکت کی۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبۂ بلوچستان کا اہم اجلاس + رپورٹ

اجلاس میں کثرت رائے سے سید مختیار حسین شاہ نقوی کو مجلس علمائے شیعہ ضلع جعفرآباد بلوچستان کا صدر منتخب کیا گیا۔

انہوں نے اپنی کابینہ میں مولانا محمد سچل جسکانی کو نائب صدر، مولانا محمد علی جمالی کو جنرل سیکریٹری اور مولانا علی حسن ویسر کو شعبۂ تبلیغ کے سیکریٹری نامزد کیا۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبۂ بلوچستان کا اہم اجلاس + رپورٹ

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے عظمت شہداء کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء محفل انسانی کی شمع ہیں جنہوں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر محفل انسانی کو منور کیا۔ شہداء اور ان کے ورثاء کی قربانی کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کالعدم تنظیموں، تکفیری گروہوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر کے ملک میں دیرپا امن قائم کر سکتی ہے۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبۂ بلوچستان کا اہم اجلاس + رپورٹ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .